مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان

مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی تجاویز بھی زیر غور رہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے اور مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے اس لیے بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر ٹیکسز میں کمی لانے کی تجاویز پیش کی جائیں۔

install suchtv android app on google app store