کورونا وائرس، اسدعمر کا ملکی میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار پر خراج تحسین

 اسدعمر فائل فوٹو اسدعمر

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کورونا وبا کے دوران ملکی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے کورونا کےبارے میں عوامی شعور اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے صحافیوں کو کورونا صورتحال اور سدباب کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ وباپر قابو پانے کیلئے فریقین کی مشاورت سےاقدامات اٹھائےگئے کل سے کوروناویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباکے دوران ملکی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی میڈیا نے کورونا کےبارے میں عوامی شعور اجاگر کیا، وباکے دوران ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر میڈیا کےمشکور ہیں۔

install suchtv android app on google app store