عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فائل فوٹو عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟ لگتا ہے جمہوریت اب ترجیح ہی نہیں رہی۔

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن ارکان اور اٹارنی جنرل کو فوری طوری پر طلب کر لیا جس پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرا کر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنا حلف نہیں دیکھا۔ کیا چیف الیکشن کمشنر نے آئین نہیں پڑھا؟

دورانِ سماعت ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل اگر وزیر اعظم کے ساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔ معزز جج کے استفسار پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی اولین ترجیح ہے۔

install suchtv android app on google app store