کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 74افراد جاں بحق

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 74افراد جاں بحق فائل فوٹو کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 74افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 74افراد جاں بحق ہوئے اور ایک ہزار 563 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 92 ہزار 207 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 820 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار972، خیبرپختونخوا65 ہزار953، سندھ 2 لاکھ 42 ہزار793، پنجاب ایک لاکھ 55 ہزار214، بلوچستان 18 ہزار765، آزاد کشمیر8 ہزار 877 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار925، خیبر پختونخوا ایک ہزار857، اسلام آباد469، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 258 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

install suchtv android app on google app store