مہلک کورونا نے مزید 58 جانیں لے لیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز

مہلک کورونا نے مزید 58 جانیں لے لیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز فائل فوٹو مہلک کورونا نے مزید 58 جانیں لے لیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 873 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 376 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 90 ہزار 126 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 412 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 892، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار 740، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 54، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 717، بلوچستان میں 18 ہزار 754، آزاد کشمیرمیں 8 ہزار 855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 900، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 848، اسلام آباد میں 468، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 257 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

install suchtv android app on google app store