وزیراعظم کی خواتین اراکینِ قومی اسمبلی سے ملاقات، مؤثر کردار کی تعریف بھی کی

وزیراعظم کی خواتین اراکینِ قومی اسمبلی سے ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم کی خواتین اراکینِ قومی اسمبلی سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے خواتین اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات میں پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے خواتین ارکان کے مؤثر کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان سے خواتین اراکین قومی اسمبلی عاصمہ قدیراورغلام بی بی بھروانہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی سیاسی امورملک عامرڈوگر نے بھی شرکت کی۔

عاصمہ قدیر نے وزیراعظم کوسسٹین ایبل ہاؤس ہولڈمنصوبےسےمتعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کچن گارڈننگ اورچھوٹےپیمانے پرپولٹری ہوگی جبکہ گھرکی ضروریات پوری ہوسکیں گی اور روزگاربھی کیا جاسکے گا، مجوزہ منصوبہ کم سےکم کاربن فٹ پرنٹ کی وجہ سے ماحول دوست ہے

عاصمہ قدیر نے بلین ٹری سونامی کے مثبت نتائج پروزیراعظم کومبارکباد دی ، غلام بی بی بھروانہ نےجھنگ میں جاری عوامی فلاح کےمنصوبوں سےآگاہ کرتے ہوئے سیال شریف میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظرگیس کی دستیابی کی تجویزپیش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا خواتین ارکان پارلیمنٹ مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردارادا کررہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store