مسلم لیگ ن نے بھی فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کردیا

مسلم لیگ ن نے بھی فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کردیا فائل فوٹو مسلم لیگ ن نے بھی فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کردیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کردیا اور کہا عوام انتظار کر رہے ہیں،وزیراعظم اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کومزیدبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا،عمران صاحب 24گھنٹےگزرچکےہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کاریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں کیس کی کھلی سماعت کی درخواست دیں، عوام انتظار کر رہے ہیں، اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی ، فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےبھیجےگئےترسیلات زرسےملک چلتاہے، میں نے شوکت خانم کی فنڈنگ سمندرپارپاکستانیوں سےکی، ان جماعتوں کومعلوم ہے اورمجھے بھی پتا ہے فارن فنڈنگ کیاہے، کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سےمیں بتا نہیں سکتا۔

install suchtv android app on google app store