(پی ٹی آئی) پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی

(پی ٹی آئی) پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی فائل فوٹو (پی ٹی آئی) پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں اکبر ایس بابر کے الزامات پر وضاحت جاری کی۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام حقیقت کے برعکس ہے اور اسکروٹنی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کے مطابق کام کر رہی ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں فریقین وکلا کے ساتھ پیش ہوئے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات پر بحث ہوئی جبکہ وکیل نے بار بار اسکروٹنی کے کام میں مداخلت اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اکبر ایس بابر کی بار بار مداخلت کے باعث اسکروٹنی کمیٹی کو اجلاس ختم کرنا پڑا۔ اب اسکروٹنی کمیٹی میرٹ پر اپنی سفارشات تیار کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store