موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز، پی ڈی ایم

موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز، پی ڈی ایم فایل فوٹو موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز، پی ڈی ایم

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئیے۔ پی ڈی ایم رہنماؤں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی۔

فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی۔ مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی۔

پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا کہ31 جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے،ان کے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے بھی کہا تھا کہ ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور سب ایک ہو کر اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو بھگائیں گے۔

install suchtv android app on google app store