پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں، شیخ رشید کا مریم نواز کو مشورہ

پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں، شیخ رشید کا مریم نواز کو مشورہ فائل فوٹو پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں، شیخ رشید کا مریم نواز کو مشورہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا۔ مریم نوازکی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں۔انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں۔ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پراپوزیشن نے تعاون کیا۔ان کا کہا تھا کہ مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں۔ یہ لوگ سمجھ دار ہیں، پھر مولانا سے ہاتھ کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو عمرکوٹ میں جشن منارہےتھے اور میں ان سے خوش ہوں۔

شیخ رشید نے پاکستان کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرزمیں نادرا دفاتر کھولنےکا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ نادراکی 300 نئی گاڑیاں تیارہورہی ہیں۔

کراچی میں نادراکےمزید 3 سینٹرز 24 گھنٹےکھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ ہرروز جاری کرنے ہیں اور دنیا کے معیار کا ای پاسپورٹ بنانے جارہے ہیں۔

مزدوروں کےلیے پاسپورٹ مدت 10سال کررہے ہیں۔ شناختی کارڈ اسی کوملے گا جو پاکستانی ہوگا۔

install suchtv android app on google app store