مولانا سے پچھلی دفعہ بھی ہاتھ ہوا اس بار بھی ایسا ہی ہوگا: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید فائل فوٹو وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں ان کا کیس بہت خراب ہے اور یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے والی گاڑیوں میں ایک ایک بندہ بیٹھا تھا، جلسے میں لیڈر بڑے تھے لیکن کارکن نہیں تھے جب کہ سب کی رائے ہے کہ جلسے میں 3 ہزار سے زیادہ افراد نہیں تھے اور آج کے شو کے بعد اپوزیشن کے لانگ مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا جب کہ مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں ان کا کیس بہت خراب ہے، مریم نواز براڈ شیٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد اس پر تبصرہ کریں، براڈ شیٹ کیس آپ کے اوپر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کا کھیل مولانا فضل الرحمن کے نصیب میں ہی نہیں، جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تو مولانا اس وقت مشرف کے ساتھ تھے تاہم آج مدارس کی انتظامیہ اور علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے طلبا نہیں بھیجے، مولانا کا درد بہت سیریس ہے لہذا جو کچھ قوم نے کہا آپ اسی قابل ہیں جب کہ مولانا سے پچھلی دفعہ بھی ہاتھ ہوا اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store