وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات پیش کر دیں

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات پیش کر دیں فائل فوٹو وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات پیش کر دیں

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات پیش کر دیں، وفاقی کابینہ سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی ٹی او آرزکی منظوری دےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال کا جائزہ اور الیکشن کمیشن کےسامنے اپوزیشن کےاحتجاج پر غور کر رہی ہے۔

اجلاس میں براڈشیٹ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کامعاملہ زیر بحث آیا، کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات وزیراعظم کوپیش کر دیں ، سفارشات کابینہ کمیٹی کے کنوینئر شبلی فراز کی جانب سے پیش کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث کرداروں کی نشاندہی،تحقیقات ہوں گی جبکہ معاہدہ ،تحقیقات میں روڑےاٹکانےوالےفریقین کوشامل تفتیش کیا جائے گا اورقومی دولت کی لوٹ مارمیں شامل پس پردہ عناصربھی بے نقاب ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اورکابینہ ارکان کی جانب سے سفارشات پر غور جاری ہے ، وفاقی کابینہ سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی ٹی او آرزکی منظوری دےگی، وزیراعظم نے گزشتہ روز شبلی فراز کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کی تھی۔

کابینہ کوامن و امان صورتحال،احتجاج کے دوران حکمت عملی اور کوروناصورتحال ،ویکسین سے متعلق امور سمیت سول سروس ریفارمز پربریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریزبورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ یورو بانڈز اور سکوک بانڈز میں ٹیکس چھوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں بجلی،گیس میٹرزکی تنصیبات پرکمیٹی کی تشکیل نو، کراچی ڈھوک لیبربورڈ کی منظوری اور این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں معاونین،مشیران کی تعیناتی کاجائزہ لےگی جبکہ کابینہ ذیلی کمیٹی برائےتوانائی ، کابینہ ذیلی کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

install suchtv android app on google app store