ارنب گوسوامی کی خط و کتابت منظر عام پر آنے کا معاملہ، مراد سعید کا پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں فوری بحث کی تجویز 

 ارنب گوسوامی کی خط و کتابت منظر عام پر آنے کا معاملہ، مراد سعید کا پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں فوری بحث کی تجویز  فائل فوٹو ارنب گوسوامی کی خط و کتابت منظر عام پر آنے کا معاملہ، مراد سعید کا پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں فوری بحث کی تجویز 

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ارنب گوسوامی کی خط و کتابت منظر عام پر آنے کے  معاملےپر  چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے دونوں ایوانوں میں فوری خصوصی بحث کی استدعا کر دی۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا ای یو ڈس انفو لیب نے پاکستان کیخلاف بھارت کے عالمی پراپیگنڈے کا پردہ چاک کیا تھا،مراد سعید کا کہنا تھا ای یو ڈس انفارمیشن لیب کی رپورٹ پر پارلیمان میں جامع بحث نہایت اہم اور وقت کی ضرورت ہے۔

 مراد سعید نے کہا میں نے بذریعہ خط چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی کو معاملے پر دونوں ایوانوں میں خصوصی بحث کی تجویز دی تھی،مراد سعید نے کہا ای یو ڈس انفو لیب کے بعد بھارتی صحافی کی خط و کتابت نے معاملے کے نئے پہلو آشکار کئے ہیں۔
انھوں نے کہا بھارتی صحافی کی بات چیت نے سفاک مودی سرکار کا شیطانی چہرہ دنیا پر بے نقاب کیا ہے۔ مراد سعید کا مزید کہنا تھا مودی نے اپنے 40 فوجیوں کو خون میں نہلا کر انتخابات میں فتح کی راہ ہموار کی۔
 مراد سعید نے کہا کہ ضروری ہے کہ پارلیمان ان دونوں اہم ترین پیشرفتوں پر فوری حرکت میں آئے۔

install suchtv android app on google app store