ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں پچھلے  24 گھنٹوں کے دوران  کورونا کے ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ فائل فوٹو ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 800 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 تک پہنچ گئی ہے۔

 ملک میں کورونا 4 لاکھ 76 ہزار 471 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 485 ہے۔

  کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی ہے۔

 قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، بلوچستان میں 18 ہزار 622، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 460 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 243 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

 

install suchtv android app on google app store