کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے فائل فوٹو کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا اور پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں تک کلاسز شروع کی گئی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔

دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں کلاسز کے طلبہ یکم فروری کو اسکول جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے 15 جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن کلاسز کا آغاز 25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔

install suchtv android app on google app store