چیئرمین نیب کہتے ہیں مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے: سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا فائل فوٹو سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں میں بلیک میل ہورہا ہوں وہ ہمیں آکر بتائیں انہیں کون بلیک میل کررہا ہے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب جو غلطیاں کررہا ہے اسے روکا جائے، جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے، عام آدمی تو کہیں کا نہیں رہے گا، جتنی انکوائریاں کرنا چاہتے ہیں کر لیں، ہم اور بولیں گے، یہ میری ذاتی لڑائی نہیں، مجھ پر 10 کیس بنیں مجھے نہیں پروا، لوگ میرے پاس آ کرکہتے ہیں ہمیں نیب سے بچائیں۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ حکومت کو نیب کا احتساب کرنے میں کیا اعتراض ہے، چیئرمین نیب کہہ رہے ہیں مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے، چیئرمین نیب بتائیں کون بلیک میل کر رہا ہے، جب تک نیب والے اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کرتے میری جدوجہد جاری رہے گی، مجھے پیغامات ملتے ہیں کہ آپ کی اور انکوائریاں کریں گے۔

دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بجلی گیس بحران پر بات ہورہی ہے، ندیم بابر صاحب کہاں ہیں، ملک میں ایسا بلیک آؤٹ ہوا جو عموما جنگ کے دوران ہوتا ہے، بلیک آوٹ تین دن تک جاری رہا، کل رات نیپرا نے انکوائری کے لیے ایک کمیٹی بنا دی ہے، بلی کو دودھ کی انکوائری دے دی گئی، ہم اس انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store