افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اوراس کےاپنےبہترین مفاد میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطےمیں امن واستحکام کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونےوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمدکریم خلیلی سابق چیئرمین افغان ہائی پیس کونسل بھی ہیں جنہوں نے پاکستان کےمثبت کردارکی تعریف کی، کریم خلیلی نےپاک افغان تعلقات پرآرمی چیف کےوژن کوسراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتاافغانستان پاکستان اوراس کےاپنےبہترین مفاد میں ہے۔

قبل ازیں حزب وحدت اسلامی افغانستان کے استاد کریم خلیلی وفد کی ہمراہ دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

محمد کریم خلیلی اوروفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کاشروع سے موقف ہےکہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں، قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی مسئلے کاواحد حل ہے۔

install suchtv android app on google app store