وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سول اور عسکری قیادت نے سانحہ مچھ پر افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور قومی سلامتی کے معاملات، سیکیورٹی صورت حال بھی گفتگو کی گئی۔

 واضح رہے کہ 24 دسمبر کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیا ن ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کیا گیا، بارڈر پر بڑھتی بھارتی جارحیت ، علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی، اندرونی چیلنجز سمیت امن و امان پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store