مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے گلاس کی حقیقت ڈاکٹر شہباز گل نے سب کو بتا دی

 ڈاکٹر شہباز گل اور مریم نواز فائل فوٹو ڈاکٹر شہباز گل اور مریم نواز

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے ایک گلاس کی حقیقت ڈاکٹر شہباز گل نے سب کو بتا دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔

اس مو قع پر کئی مرتبہ مریم نواز کے ہاتھ میں ایک گلاس تھامے دیکھا گیا جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر تصاویر اور تبصرے شئیر ہو رہے ہیں۔

تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر سی ٹوئٹ کر کے اس گلاس کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ۔

انھوں نے لکھا کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے، جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل رواں سال ہی نيب پيشی کيلئے روانگی سے پہلے مريم نواز کے ہاتھ ميں ايک سنہری گلاس نظر آيا تھا ، مريم اس گلاس کو بہت احتياط سے تھامے ہوئے گاڑی تک پہنچيں تو ان کے شوہر کيپٹن (ر) صفدر نے بھی گلاس کو بڑے احترام سے پکڑا۔

اس گلاس ميں کيا خاص بات تھی اور ہے؟ فی الحال تو اس کی حقیقت پوشیدہ ہی ہے۔

install suchtv android app on google app store