سیرین ائیر لائن کا طیارہ دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

سیرین ائیر لائن کا طیارہ دوران  پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی فائل فوٹو سیرین ائیر لائن کا طیارہ دوران پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت زمین پر اتار لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے نجی ایئرلائن سرین ایئر کی پرواز دوران لینڈنگ ونڈ اسکرین پر اچانک کریک پڑ گیا، طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کریک پڑنے کی وجہ سے ونڈ اسکرین کی ایک سائیڈ متاثر ہوئی تاہم پائلٹ نے فوری طور پر مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو باحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی آئی اے کا طیارہ بھی اسی طرح کے حادثے سے بچ گیا تھا۔ طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store