بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ طے، تفصیل اس خبر میں

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ فائل فوٹو بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔

اب حال ہی میں بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں بختاور کے منگیتر نے لکھا کہ 'میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہوگی؟ جس کے جواب میں محمود چوہدری نے کہا کہ ہاں پاکستان میں'۔

محمود چوہدری کے اس کیپشن کے بعد یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری پاکستان میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ بھی گردش کررہا ہے جس کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری 2021 کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store