پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں منسوخ File Photo پی آئی اے کی سعودی عرب جانے والی تمام پروازیں منسوخ

کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے باعث پی آئی اے نے آج 21 دسمبر کو سعودیہ جانے والی18 پروازیں منسوخ کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 9739 اور 9760 ملتان، جدہ اور لاہور منسوخ کردی گئی جب کہ لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک پروازوں کے اجازت نامے دوبارہ حاصل نہیں ہوتے تب تک پروازیں منسوخ رہیں گی اور متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پرایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام مسافروں اپنے درست فون نمبرز پرکال سینٹر 111786786کے ذریعہ اندراج کروائیں اورکسی بھی معلومات کے لیے کال سینٹرپررابطہ کرسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store