آرمی چیف کا ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ

آرمی چیف کا ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ فائل فوٹو آرمی چیف کا ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین نو کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store