مسلح افواج تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبردآزما ہونےکیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کےقریب فوجی مشقوں کا دورہ کیا، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نےاستقبال کیا۔

پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ساتھ تھے جب کہ کورکمانڈر منگلا اور کورکمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک فوج اور پاک فضائیہ کےسربراہان نےجاری مشقوں کامعائنہ کیا، مشقوں میں انٹیگریٹڈایئرڈیفنس اوردیگرہتھیاروں کاعملی مظاہرہ کیاگیا۔ زمینی اورفضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کاعملی مظاہرہ کیاگیا۔

آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جدیدپیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اور انٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے مسلح افواج قوم کےتعاون سےتمام خطرات سے نبردآزما ہونےکیلئے تیار ہے۔

install suchtv android app on google app store