آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں امن عمل پر پیشرفت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اس موقع پر افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن ملر بھی موجود تھے۔

آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقئی سیکیورٹی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے افغانستان میں استحکام کے لیے آر ایس ایم کے کردار کی تعریف کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، دوسری جانب زلمے خلیل زاد کی خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store