مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال

مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیے۔ فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیے۔

مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر نے قیادت کو استعفے جمع کرادیے جب کہ سرگودھا سے ایم این اے رانا منور غوث نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیاہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ بصیر پور سے ایم پی اے افتخار چھچھر نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ ایم این اے اور ایم پی اے نے استعفے بھیجنا شروع کردیے ہیں البتہ پارٹی کی جانب سے ابھی استعفے طلب نہیں کیے گئے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اہم اجلاس آج کو ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے جب کہ اپوزیشن رہنما متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا آپش بھی زیر غور ہے، کہا جارہا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اہم اعلان کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store