جسٹس محسن کیانی کی طبیعت ناساز، اہم کیسز کی سماعت ملتوی

جسٹس محسن کیانی کی طبیعت ناساز، اہم کیسز کی سماعت ملتوی File Photo جسٹس محسن کیانی کی طبیعت ناساز، اہم کیسز کی سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، جس کے باعث رواں ہفتے زیر سماعت مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن کیانی طبیعت ناسازی کے باعث ایک ہفتے کی رخصت پر چلے گئے ہیں، اسی بنا پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے کورٹ روم تھری میں رواں ہفتے ہونے والے کیسز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

کازلسٹ کے مطابق کورٹ روم تھری میں آٹھ دسمبر کو آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہونا تھی جبکہ نو دسمبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کے ساتھ ساتھ مریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدر کی اپیلوں پر بھی سماعت ہونا تھی۔

واضح رہے کہ چار دسمبر کو اسلام آباد آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ جاری کیا تھا، تین صفحات پر مشتمل یہ تحریری حکم نامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف شواہد کے مطابق 87 سی آر پی سی کے تحت اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہے، حکم نامے کے مطابق شواہد اور گواہوں کی روشنی میں نواز شریف جان بوجھ کر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے، نواز شریف کو عدالتی کارروائی کا مکمل ادراک تھا۔

عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جاتا ہے اور ان کے ضامنوں کے خلاف 514 کے تحت کارروائی عمل لائے جائے گی۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر 2 دسمبر کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے انھیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں ان کی ضمانت راجہ رب نواز عباسی اور سخی محمد نے دی تھی، مذکورہ فیصلے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے دستخط کیے۔

install suchtv android app on google app store