پی ڈی ایم رہنماؤں کے استعفوں سے متعلق بیانات, بابر اعوان نے بھی ردِ عمل دے دیا

 بابر اعوان فائل فوٹو بابر اعوان

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے استعفوں سے متعلق بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کی سہ فریقی چکر بازی ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے استعفوں کے بیانات کو سہ فریقی چکر بازی قرار دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے استعفے مانگتے ہیں، لیکن جے یو آئی پہلے خود استعفے دے پھر دوسروں سے مانگیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چھوڑ کر استعفوں کی بات ہو تو پی ڈی ایم مؤقف سنجیدہ ہو سکتا ہے، ن لیگ کے مفرور سینیٹر نے استعفٰی نہیں دیا تو اور کون دے گا، مفرور لیگی پارلیمنٹیرینز تو استعفے دیں۔

ادھر پی ڈی ایم کا سر براہی اجلاس 8 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس کے لیے پارٹی رہنماؤں سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں، اجلاس میں بیک ڈور رابطوں کے لیے مشترکہ ٹیم تشکیل دینے پر مشاورت متوقع ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ استعفے دینے، لانگ مارچ یا پھر مذاکرات کا فیصلہ اجلاس ہی میں ہوگا، پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ بے مقصد تنقید بڑھ رہی ہے اس لیے اب اجلاس میں نئی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

ذرایع نے بتایا کہ اختر مینگل اور محمود اچکزئی کو الفاظ کا چناؤ بہتر کرنے کا بھی مشورہ دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store