پاک چین اقتصادی راہداری کو بھارت سبوتاژ کرنا چاہتا ہے: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیردفاع وئی فینگ  فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیردفاع وئی فینگ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاک چین اقتصادی راہدری کو بھارت سپوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

 صدر ڈاکٹرعارف علوی سے چینی وزیردفاع وئی فینگ ہی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، صدر مملکت نے چین کی معاشی ترقی اور کروناوائرس کے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔

عارف علوی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل اجلاس بلانے پر چینی حمایت کو سراہا۔ ملاقات کے موقع پر چینی وزیردفاع وئی فینگ ہی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقی کے فوائد بانٹنا چاہتا ہے۔

دریں اثنا صدر مملکت نے کہا دفاعی تعاون کو مزیدوسعت دینے کی ضرورت ہے، چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان سیکیورٹی چیلنجز کے مقابلے کے لیے چین سے مزید مستحکم تعلقات چاہتا ہے۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی بالادستی کے عزائم سے علاقائی امن کوخطرہ لاحق ہے، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں ملوث ہے، بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store