پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر پابندی ہے لیکن نہیں روکیں گے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر سلطان فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر سلطان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے پر بدستور پابندی ہے لیکن روکا نہیں جائے گا جبکہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اے پی ڈی ایم کے ملتان جلسے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کا ایک مظاہرہ تھا کیونکہ نہ تو ان کی تقاریر میں بہتری کی باتیں تھیں اور نہ ہی کسی غریب کے لیے پروگرام یا ذکربھی نہیں تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ جو زہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں تھا اس سے بالکل ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذاتی مفاد، اپنے خاندان اور اقتدار ے دوران جمع کی گئی اپنی غیر قانونی دولت کے دفاع میں ناٹک تھا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو جلسے اور جلوس سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی ہے کیونکہ ہم اتنے بڑے جلسے کر چکے ہیں اور شاید ہی کسی نے ہم سے بڑے جلسے کیے ہوں لیکن یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جلسے یا جلوس کی مخالفت کرنا اور پابندی لگانے کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وبا آئی ہوئی ہے اور کئی ممالک نے لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں محدود گنجائش ہے حالانکہ ہم نے پہلی لہر کے بعد طبی آلات، ہسپتال اور دیگر تمام انتظامات مناسب سطح پر لے آئے لیکن ہم 22 کروڑ آبادی ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز کی اسی طرح خلاف ورزی جاری رہی، جس کا مظاہرہ اپوزیشن گاہے بگاہے کرتی رہتی ہے تو ایسے میں بڑا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خطرے میں ڈالنا کہاں کی منطق ہے، جس طرح گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی اور شہر کو اکھاڑا بنائے رکھا گیا جس سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہے جبکہ ہمیں اس وبا کے پھیلنے کی زیادہ فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جلسوں سے نہیں گھبرائیں گے، لاہور جلسے پر پابندی ہے لیکن ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ انہیں نہیں روکیں گے اور جو جانا چاہے چلے جائیں تاہم ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ معیشت بحال ہورہی ہے اور ایسے وقت میں یہ کام کرنا معیشت کی خدمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جلسے میں جھوٹ بولے ہیں اور ہم تاریخی حوالے سے بھیجے گئے جھوٹ کوسامنے لائیں گے۔ کابینہ اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ راوی اور بنڈل آئی لینڈ پر بات کی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store