آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی متاثر

سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین

گزشتہ روز جہاں سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی سرگرمی ٹاپ ٹرینڈ پر رہی وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کیے بنا نہ رہ سکے۔

علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اورکہا کہ ’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں‘۔

علی ترین کے آصفہ بھٹو سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ ہم علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔

 

 

install suchtv android app on google app store