کینیڈا کا ویزا، پاکستانی طلبہ کے لئے خوشخبری

کینیڈا ویزا فائل فوٹو کینیڈا ویزا

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے جس کے تحت طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے، کینیڈا کی اسکیم میں صرف 7ممالک شامل ہیں، اسکیم میں طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کو معلومات درست اور مکمل طور پر فراہم کرنی چاہئیں۔

رضا بشیر تارڑ نے بتایا کہ ویزا پراسیسنگ سنٹر دبئی سے اسلام آباد منتقلی پر کینیڈا کا رد عمل مثبت ہے، ویزا درخواستوں کی بڑی تعداد میں مستردگی کا معاملہ اٹھایا ہے، روابط سے ظاہر ہوتا ہے مستردگی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکام پاکستانی سے شیئر کیے جانے والے اعداد و شمار کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور کینیڈا کے مابین اچھے تعلقات ہیں، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آنے والے دنوں میں اعلی ٰسطح سرکاری وفود کا تبادلہ ہو۔

install suchtv android app on google app store