کورونا کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے بڑے شہروں میں ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے فائل فوٹو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال، اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد، آکسیجن بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کراچی، حیدرآباد، پشاور اور راولپنڈی میں تیزی سے پھیل رہاہے جب کہ وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے جس میں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے یومیہ اوسطاً 46 اموات ہوئیں اور237 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے، وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں میڈیکل آلات اور ضروری اشیا کی وافرمقدار میں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جب کہ ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ذمہ داران کو کارروائیاں بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store