پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی فائل فوٹو پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے اور او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ بھارتی پروپیگنڈا ایک بار ناکام ہوگیا ہے اور او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی قرار داد منظور کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ پانچ اگست کے اقدام سے تنازع کشمیر کے جلد حل کی اہمیت بڑھ گئی۔

پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری صورتحال کی نگرانی کرے۔ قرارداد میں بھارت کے جارحانہ رویے اور ایل اوسی پر اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کی۔

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلامی فوبیا کے خلاف بھی پاکستان نے آواز اٹھائی۔ مسلم ممالک کے سے سے بڑے فورم نے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وزرائے خارجہ کونسل نے اسلامو فوبیا کے تدارک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عالمی ڈائیلاگ پر زور دیا۔

اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے اسلاموفوبیا پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلاموفوبیا عصر حاضر میں نسل پرستی اور مذہبی بنیادوں پر تعصب کی شکل بن گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذہبی عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف منفی بیان بازی اسلاموفوبیا کی لہر میں شدت کے ثبوت ہیں۔

انسانی حقوق کے تحت یہ آزادی اظہار کا جائز استعمال نہیں۔ اسلام اور دہشتگردی کو آپس میں جوڑنے کی کوششیں خطرناک ہیں۔ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں۔

install suchtv android app on google app store