کریک ڈاؤن کیا تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا: بلاول

 بلاول بھٹو فائل فوٹو بلاول بھٹو

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ملتان میں 30 نومبر کو جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکن حکومتی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچے ہیں تاہم پی ڈی ایم کی انتظامیہ اور جلسے کے لیے سامان فراہم کرنے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گيا ہے اور پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

زرداری نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے، کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، اگر جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیل کے مترادف ہوگا، چاہے کچھ بھی ہو جائے پاکستان پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔

خیال رہے کہ پی پی چیئرمین کورونا کے باعث آئسولیشن میں ہیں جبکہ جلسے میں پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت سمیت بلاول کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری شرکت کریں گی۔

install suchtv android app on google app store