وزیر خارجہ شاہ محمود نے اماراتی وزیر کے سامنے پاکستانیوں کے ویزہ کا معاملہ اٹھادیا

وزیر خارجہ شاہ محمود نے اماراتی وزیر کے سامنے پاکستانیوں کے ویزہ کا معاملہ اٹھادیا فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود نے اماراتی وزیر کے سامنے پاکستانیوں کے ویزہ کا معاملہ اٹھادیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے ملاقات کی۔ ملاقات نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، کورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مذہبی، تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہا۔ ملاقات میں اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ’ایکسپو‘ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پراتفاق کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مشکلات کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے او آئی سی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امت مسلمہ کے لئے متحدہ اور بنیادی پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store