ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اور جدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹا جا سکتا ہے: آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹا جا سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے پر کہی۔ پی او ایف پہنچنے پرچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کو مختلف پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مستقبل کے منصوبوں اور جدت لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل ضروریات پر بھی آگاہی دی گئی۔

آرمی چیف نے پی او ایف کی پیشرفت اور قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پی او ایف کے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پی او ایف پاک فوج کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کام کررہی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سےمستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store