کاون ہاتھی کے بعد 2 اور جانور اسلام آباد چڑیا گھر کو خیرباد کہنے کے لیے تیار

کاون ہاتھی کے بعد 2 اور جانور اسلام آباد چڑیا گھر کو خیرباد کہنے کے لیے تیار فائل فوٹو کاون ہاتھی کے بعد 2 اور جانور اسلام آباد چڑیا گھر کو خیرباد کہنے کے لیے تیار

ماحولیاتی ایکسپرٹ ڈاکٹرعامرخلیل کا کہنا ہے کہ کاون ہاتھی کے بعد چڑیا گھر کے 2ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقل کرنیکی تاریخ طےہوگئی ہے ، 6دسمبرکو دونوں ریچھوں کوجورڈن منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مرغزار چڑیا گھر سےمنتقلی کےدوران جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ماحولیاتی ایکسپرٹ ڈاکٹرعامرخلیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ چڑیا گھر کے2ریچھوں کوبھی بیرون ملک منتقل کرنیکی تاریخ طےہوگئی ہے ، 6دسمبرکو دونوں ریچھوں کوجورڈن منتقل کیا جائے گا۔
مصری ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ 29نومبرکوکاون کوکمبوڈیا اور 6 دسمبرکو ریچھوں کو جورڈن منتقل کیا جائے گا۔

ڈاکٹرامیرخلیل نے چیف جسٹس سےگزارش کی کہ آپ بھی کاون کی منتقلی کےموقع پرآئیں تاہم چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کاون کی منتقلی کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جج کاکام فیصلہ دینا ہےاورعدالت اس متعلق فیصلہ دےچکی ہے، بعد ازاں کیس پر سماعت21 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store