پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

سپہ سالار پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ فائل فوٹو سپہ سالار پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ

سپہ سالار پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سےنمٹنےکیلئے تیار ہے۔

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 237ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت قومی سلامتی کے معاملات اور بارڈرز کی صورتحال خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارتی ریاستی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا اس کے علاوہ سی پیک سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کی دہشتگردوں کو مالی امداد، ٹریننگ کیمپس پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئےتیار ہے، ہم ان چیلنجرز کو امن واستحکام کا موقع بنائیں گے، کانفرنس کےشرکا کی جانب سے بھی مادر وطن کے دفاع کویقینی بنانےکیلئےعزم کااعادہ کیا گیا۔

بعد ازاں کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت پاکستان، بالخصوص آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، بھارت کی بلوچستان، گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردوں کی مالی معاونت خطےکے امن کیلئے دھچکہ ہے، بھارتی دہشتگردی کےناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جاری اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کومحفوظ بنایا جائے گا، اس کے علاوہ کسی بھی جارحیت سے ملک کو محفوظ رکھا جائے گا، آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو وبا پر قابو پانے کیلئےقومی کوششوں میں ہاتھ بٹانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے امن کا قیام ہمارا فرض ہے۔

install suchtv android app on google app store