10روز میں چینی کی قیمت میں 12روپے تک کمی آئی، حماد اظہر

حماد اظہر فائل فوٹو حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت پہلے بڑھی تھی، 10 روز میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے کمی آئی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی کے ہمراہ مشترکہ کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہیوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں مسابقت کو یقینی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار گنے کا کرشنگ سیزن بروقت شروع ہوا ہے۔ پنجاب میں 10 نومبر سے گنے کا کرشنگ سیزن شروع ہوگیا ہے۔ کسان کے گنے کی بروقت فروخت شروع ہوچکی ہے۔ صوبائی حکومتیں کسانوں کو بروقت معاوضے بھی یقینی بنارہی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ میں پیش آنے والے واقعےکا سختی سے نوٹس لیا ہے کابینہ نے ریپ کیسز میں سزا سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے دی۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کے مجرموں کو سزا دینے کے لیے سخت قانون لایا جارہا ہے۔ زیادتی کے واقعات سے متعلق قانون سازی سے بہت فرق پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنانے پر گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شرپسندوں نے گلگت میں املاک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں کےخلاف کیسز بنائے جائیں گے اور سزا بھی ہوگی۔ جب بھی یہ ہار جائیں تو دھاندلی اور جیت جائیں تو الیکشن درست ہوتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں بھی آئی ٹی پارکس بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنماوَں میں جمہوری سوچ نہیں ہے۔ نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم سمیت وزرا نے تعزیتی پیغامات بھیجے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا جارہا ہے۔ نوازشریف، اسحاق ڈار سمیت کسی کو تدفین میں شرکت سے نہیں روکا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کچھ دنوں سے بتدریج کمی آرہی ہے۔ موسمی حالات کی وجہ سے گندم کی پیدوار کم ہوئی ہے۔ کراچی میں آج بھی آٹےکی قیمت باقی ملک کےمقابلےمیں زیادہ ہے۔ رواں سال آٹےکی ضرورت 2 کروڑ 76ل اکھ میٹرک ٹن تھی۔

خسرو بختیار نے کہا کہ سندھ حکومت کو گندم کی ریلیز بڑھانی چاہیے تاکہ قیمتوں میں کمی آئے۔ پنجاب حکومت نے 7 جولائی سے گندم ریلیز کرنی شروع کی ہے۔ سندھ حکومت نے 19 اکتوبر سے گندم ریلیز کرنی شروع کی۔ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیاگیاہے۔

 

install suchtv android app on google app store