بیگم شمیم اخترکے جنازےمیں شرکت فرما کرثواب حاصل کریں، شبلی فراز

بیگم شمیم اخترکے جنازےمیں شرکت فرما کرثواب حاصل کریں،  شبلی فراز فائل فوٹو بیگم شمیم اخترکے جنازےمیں شرکت فرما کرثواب حاصل کریں، شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نوازکے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اخترکے جنازےمیں شرکت فرما کرثواب حاصل کریں۔ ریاستی جبر کا پروپیگنڈا دانستہ اس معاملےمیں سیاست کرنا ہے۔ آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟

ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث ذاتی معالج نے انہیں سفر سے منع کیا ہے اور وہ اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آرہے۔

نواز شریف کے والد میاں شریف کا جب انتقال ہوا تھا تو اس وقت بھی وہ بیرون ملک مقیم تھے اور جلا وطنی کے باعث اپنے والد کے جنازے اور تدفین میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو لندن میں ادا کی جائےگی اور ان کی تدفین لاہورمیں ہوگی۔ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔

اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کی ہمشیرہ بھی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آئیں گی۔ بیگم شمیم اختر دو روز قبل لندن میں انتقال کر گئی تھیں وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لیے رہا کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store