مسلم لیگ ن کا دہرا معیار ہے کہ ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، شیخ رشید

مسلم لیگ ن کا دہرا معیار ہے کہ ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، شیخ رشید فائل فوٹو مسلم لیگ ن کا دہرا معیار ہے کہ ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو کورونا سے مرنے دو، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کا دہرا معیار ہے کہ ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو کورونا سے مرنے دو۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ان کی اولادیں اور رشتے دار ملک سے باہر ہیں، انہیں غریب کا بچہ قربانی کے لیے درکار ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کل پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور 10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کے لیے کرسیاں لگائی جائیں گی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ علاقہ پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی تھی کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرز آج نہ لگائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

install suchtv android app on google app store