آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصر کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مصر کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی ،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور ہرشعبےمیں باہمی تعلقات کومزیدفروغ دیناچاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصری سفیر نے علاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلااگلر نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان میں جاری امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا تھا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

install suchtv android app on google app store