پاک روس مشترکہ فوجیں مشقیں دروزبہ فائیو اختتام پزیر

پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی غرض سے جاری مشترکہ فوجیں مشقیں دروزبہ فائیو اختتام پزیر ہوگئیں ہیں۔ فائل فوٹو پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی غرض سے جاری مشترکہ فوجیں مشقیں دروزبہ فائیو اختتام پزیر ہوگئیں ہیں۔

پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی غرض سے جاری مشترکہ فوجیں مشقیں دروزبہ فائیو اختتام پزیر ہوگئیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دروزبہ فائیو تربیلا پبی کے مقام پر منعقد ہوئیں جبکہ اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیرزم سینٹر کھاریاں میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں روسی سفیر اور آئی جی ٹریننگ سمیت اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی، دوہفتےجاری رہنے والی مشقوں میں فوجی دستوں نے انسداددہشتگردی آپریشن کا مظاہرہ کیا، مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی جانب سے انسداد دہشتگردی میں مہارتوں اور تجربات کا تبادلہ کیا۔

دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں میں اسکائی ڈائیونگ کی تیاریوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ان مشقوں کاحصہ رہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ کے عنوان سے پہلی مشق2016 اور تیسری 2018 میں پاکستان میں ہوئیں جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں منعقد ہوئی تھیں۔

خیال رہے ستمبر 2016 کے آغاز میں روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے ان مشقوں کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا،جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store