ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ہے، احسن اقبال

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ہے، احسن اقبال فائل فوٹو ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس بے بنیاد ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس کے تمام ملزمان کو 30 نومبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

نیب نے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے۔

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ نارووال اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کی سہولت کے لیے اقدام تھا جس میں رشوت لی اور نہ ہی کمیشن،

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ دنیا آگے جا رہی ہے اور حکومت اسپورٹس کمپلیکس کو جواز بنا کرانتقامی کارروائی میں مصروف ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ جس منصوبے پر ہاتھ رکھتے ہیں وہ آکاش بیل کی طرح سوکھ جاتا ہے۔ حکومت جھوٹے مقدموں سے حزب اختلاف کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر اسپورٹس سٹی کی تعمیرکا الزام ہے لیکن منصوبہ تباہ کرنے کا جواب کون دے گا۔ منصوبے کا 10 فیصد کام رہ گیا تھا جو آج برباد ہو گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ دراصل اسپورٹس سٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ نیب کا سایہ جس منصوبے پر پڑتا ہے وہ منصوبہ برباد ہوجاتا ہے، مطالبہ کرتا ہوں میرے مقدمے کی سماعت لائیو کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھونڈے الزامات پر ہماری کردار کشی کی جا رہی ہے جبکہ آئین کہتا ہے وفاق کسی بھی منصوبے پر پیسا لگا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store