حکومتی پابندیوں سے انکار, مولانا فضل الرحمان نے جلسے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پابندیوں ماننے سے انکار کرتے ہوئے جلسے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کےلیےتیار نہیں، کوروناکی آڑمیں جلسوں پرپابندی کومستردکرتےہیں ہمارےجلسےشیڈول کےمطابق ہوں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ شبرزیدی نےجواعتراف کیےوہ حکومت کیخلاف ایف آئی آرہے شبرزیدی کے بیانات عمران خان کےخلاف چارج شیٹ ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نےگلگت بلتستان میں الیکشن نتائج کومستردکیاہے، طے کیا سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوانے تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، شوگرمافیاکو400ارب کی سہولت دی گئی، افسر نے چور پکڑا اسےنکال دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور دیگر ادارےسیاسی لوگوں پرجھوٹےمقدمات بنارہےہیں یہ دھاندلی کےعادی ہیں، ارکان کو پریشرائز کرنا چاہتےہیں،حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں،یہ عوامی حکومت نہیں۔

install suchtv android app on google app store