وفاقی کابینہ نے آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری دے دی

آن لائن ویزا سہولت فائل فوٹو آن لائن ویزا سہولت

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا سمیت ملکی و معاشی صورتحال سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی کا ذکربھی ہوا، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، پوری کابینہ نے ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپورکی مہم کی تعریف کی۔

کابینہ اراکین نے کہا کہ علی امین، مراد سعیداورزلفی بخاری نے زبردست مہم چلائی، عمران خان نے ہمیشہ ادارے مضبوط بنانے پر یقین کیا، یہی وجہ ہے پاکستان تحریک انصاف ایک ادارہ ہے، مہم میں وزرانےاپوزیشن جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کورونا سے بچاؤ کی اشیا امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی سمیت کورونا سے بچاؤ، اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پریس کونسل پاکستان کےممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

اہم پبلک سیکٹرانٹرپرائزیز کے سی ای اوزکی تقرری پربریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21اکتوبر،5نومبرکے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 29اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق مؤخر کردی جبکہ نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈچیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

install suchtv android app on google app store