موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پولیس نے مرکزی ملزم عابد سے تفتیش مکمل کرلی فائل فوٹو پولیس نے مرکزی ملزم عابد سے تفتیش مکمل کرلی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔

دوران سماعت ملزم عابد ملہی کو 15 روز ہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے اور تفتیش بھی مکمل ہو چکی ہے چنانچہ ملزم کے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے ملزم کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو 9 ستمبر کو موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آنے کے ایک ماہ چار دن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے جب کہ عابد ملہی کا شریک ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

install suchtv android app on google app store