پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے چینی سفیر کی ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے چینی سفیر کی ملاقات فائل فوٹو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے چینی سفیر کی ملاقات

پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے اپنی گفتگو میں خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، امیرالبحر نے چینی سفیر کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے نئے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اقدامات کی تعریف کی۔

اس موقع پر فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store