پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار708نئے کیسزرپورٹ، 21 افراد دم توڑ گئے

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار708نئے کیسزرپورٹ، 21 افراد دم توڑ گئے فائل فوٹو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار708نئے کیسزرپورٹ، 21 افراد دم توڑ گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید21 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار708نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ48 ہزار184 ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 51ہزار352اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار831ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار69، اسلام آباد22ہزار432، بلوچستان16ہزار195، آزاد کشمیر4 ہزار911 اورگلگت میں4ہزار394 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار429 اور سندھ میں 2 ہزار 690 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار294، اسلام آباد247، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں114 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store